FIAکا منی لانڈرنگ مقدمات میں تاخیر پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ مقدما ت میں تاخیر پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے مقدمات میں سزاؤں پرعملدرآمد پیش رفت کیلئے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عدالتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات میں سزاؤں پر عملدرآمدکے لیے اقدامات کریں گی۔ ٹیمیں اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ کیساتھ فوکل پرسن کے طور پر کیسز کی نگرانی اور پیشرفت کاجائزہ لیں گی۔ایف آئی اے کے مطابق ٹیموں کا مقصد سزاؤ ں پر عملدرآمد کے عمل کو مؤثر، شفاف اور بروقت یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں