FIAکا چھاپہ،بین الاقوامی انسانی سمگلر چیچہ وطنی سے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد کمپوزٹ سرکل نے انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چیچہ وطنی میںچھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آئی فونز’ پاسپورٹس وغیرہ اور اہم ڈیٹا قبضہ میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔ ایف آئی اے کے مطابق انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) عمان کی طرف سے رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ چیچہ وطنی کا رہائشی محمد بلال ولد محمد اسلم سکنہ وارڈ نمبر 19 محلہ محمد آباد پاکستانی شہریوں کو ایران کے راستے غیر قانونی طور پر عمان منتقل کرنے میں ملوث ہے، جس پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک سکندر حیات کی سربراہی میں ایس ایچ او اجمل حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیچہ وطنی ساہیوال میں کاروان السعید ٹریول اینڈ ٹورز پر چھاپہ مار کر ٹریول ایجنٹ بلال کو قابو کر لیا جوکہ لوگوں کو بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر انسانی سمگلنگ اور فراڈ میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضہ سے آئی فون 14 پرومیکس’ پاسپورٹس وغیرہ جات اور انسانی سمگلنگ کے متعلق اہم ڈیٹا’ کیش رسید بک’ ایچ بی ایل مرچنٹ مشین’ لیپ ٹاپ وغیرہ قبضہ میں لیکر بازپرس شروع کر دی اور اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے عمان میں موجود اسکے ساتھی محمد اکبر کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں