FIAکا چھاپہ جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 2لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کر لئے۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد کو نجی کوریئر کمپنی کی جانب سے شکایت ملی تھی کہ بعض افراد جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے مختلف شہروں میں بھجوائی جا رہی تھی۔ جس پر ایف آئی اے ٹیم نے فاروق آباد میں کامیاب چھاپہ مار کر جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے ملزم کاشف ندیم کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضہ سے 2لاکھ سے زائد جعلی نوٹ برآمد کر لئے۔ جوکہ نجی کوریئر کمپنی کے ذریعے جعلی کرنسی کے پارسل ملک کے مختلف شہروں کوئٹہ’ کراچی اور سیالکوٹ بھجوانے کیلئے بُک کروائے گئے تھے۔ ایف آئی اے نے جعلی نوٹ برآمد کر کے ملزم کو قابو کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں