FICسے مریض کے اڑھائی لاکھ اورقیمتی موبائل چوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نامعلوم چور سٹنٹ ڈلوانے آئے مریض کی اڑھائی لاکھ نقدی اور قیمتی موبائل فون لے اُڑے۔ بتایا گیا ہے کہ 95ج ب گوجرہ کا رہائشی اور دل کے عارضہ میں مبتلا مریض محمد سرفراز سٹنٹ ڈلوانے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایف آئی سی آیا جہاں سے نامعلوم چور اسکی ڈھائی لاکھ روپے کی رقم اور قیمتیموبائل فون چوری کر کے رفوچکر ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں