FICمیں بچوں کی کارڈیک سرجری کے دوران مثالی انتظامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) FIC میں بچوں کی کارڈیک سرجری کے دوران مثالی انتظامات’ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق’ چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس ڈاکٹر فرقد عالمگیر’ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود کی FIC کے MS ڈاکٹر عامر نوید کو ”شاباش” تفصیل کے مطابق فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی” میں غیرملکی کارڈیک سرجنز نے اب تک سات معصوو بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری کر لی ہے جس کے دوران ہرلحاظ سے بہترین انتظامات کئے گئے’ غیرملکی سرجنز اور مذکورہ بچوں کے لواحقین FIC میں بچوں کی کارڈیک سرجری کے دوران کئے جانیوالے مثالی انتظامات پر مکمل مطمئن اور خوش نظر آئے’ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود بچوں کی کارڈیک سرجری بارے فیڈبیک لیتی رہیں’ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق’ چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس ڈاکٹر مزقد عالمگیر اور سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے ایف آئی سی میں بچوں کی کارڈیک سرجری پر کئے جانیوالے انتظامات کو سراہا اور MS ڈاکٹر عامر نوید کو ”شاباش” دی ہے’ تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور بچوں کی کارڈیک سرجری کرنے والے یوکے کے ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔یوکے کے ڈاکٹرز ڈاکٹر سندیپ، ڈاکٹر عمر عزیز اور ڈاکٹر عمران سعید نے ایف آئی سی میں ابتک7 بچوں کی کارڈیک سرجری کی۔اس موقع پر چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان اور ڈی سی ندیم ناصر، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ اور صدر چیمبر آف کامرس بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے برٹش ڈاکٹرز کے وفد سے بچوں کی کامیاب کارڈیک سرجری پر اظہار تشکر کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کامیاب کارڈیک سرجری کے بعد زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے والدین سے بھی ملاقات کی۔صوبائی وزیر صحت کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آئندہ ایک سال میں دل میں سوراخ بچوں کی سرجری3 سے بڑھا کر6 ہزار کردی جائے گی۔ ایف آئی سی میں کارڈیک ڈاکٹرز کی تعداد بڑھادی گئی ہے اور مزید اضافہ کیا جائے گا۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیر ملکی کارڈیک سرجنز نے ابتک7 معصوم بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری کرلی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خود بچوں کی کارڈیک سرجری بارے فیڈ بیک لیتی رہیں۔ ڈاکٹر فرقد عالمگیر کے توسط سے برٹش وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کی کاوشیں معصوم چہروں پر مسکراہٹ لے آئی ہے۔لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150 کامیاب آپریشن ہو چکے ہیں۔ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضروری نبھائے گی۔خواجہ سلمان رفیق کا مزید کہنا تھاکہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیصل آباد پہنچے ہیں۔بچوں کے پیدائشی طور پر دل میں سراخ کی بیماری کے حوالہ سے ایف آئی سی میں موجود ہیں عوام کیلئے صحت کی سہولت کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں کیپسٹی بلڈنگ کو بہتر کیا جا رہا ہے۔کڈنی ٹرانسپلانٹ اور کوکیکلر ایمپلائنٹ کا منصوبہ بھی لایا جا رہا ہے۔ڈاکٹرز کی تعداد آٹھ سے بڑھا کر40 تک کر دی گئی ہے۔ بچوں بڑوں کے بھی آپریشن ہونگے۔الائیڈ ہسپتال میں بہت سے دیگر یونٹس ہیں اسکی استعداد کار بھی بڑھا رہے ہیں ڈاکٹرز کی خالی سیٹیں جو ہیں وہ آئندہ سال میں پر ہوں گی۔ایم آر آئی مشینیں آ رہی ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہارٹ سرجری کے مریض بچوں کی بہت بڑی ویٹنگ لسٹ تھی جس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ ہم بیرون ملک سے ڈاکٹرز لا رہے ہیں تاکہ ہمارے ڈاکٹرز سیکھیں بھی اور کام بھی کریں۔ڈاکٹر سنجے وشانی کا کہنا تھاکہ پہلا دورہ ہے ڈاکٹر عمران، عمر اور ڈاکٹر عائشہ ہمارے ساتھ آئی ہیں ہر تین ماہ بعد آیا کرینگے بچوں کی ویٹنگ لسٹ کم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں