2

FWMCنے کوڑا کرکٹ کے کنٹینرز کو دلکش بنانے کیلئے پینٹ کرنا شروع کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شڑیف کے ویژن’ کمشنر راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کے تحت چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رئوف احمد نے کوڑا کرکٹ کے کنٹینرز کو دلکش بنانے کیلئے پینٹ کروانے کا آغاز کر دیا۔ کمشنر فیصل آباد جہانگیر انور کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کے تحت شہر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ کے کنٹینرز کو جاذب نظر بنانے کیلئے رنگ وروغن کروانے کا حکم دیا تو جس پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او رئوف احمد نے فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ کے کنٹینرز کو پینٹ کروانے کا آغاز کر دیا اور شہر بھر کے مختلف علاقوں میں رکھے جانے والے 400 سے زائد کنٹینرز کو پینٹ کر کے خوبصورت کر دیا اور مجموعی طور پر شہر بھر میں 2300 کنٹینرز کو رنگ وروغن کر کے جاذب نظر بنایا جائے گا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو روزانہ 200 کنٹینرز کو پینٹ کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں