FWMCکا کاڑے سے لوڈ ڈمپر الٹ گیا،ڈرائیور جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب کوڑے سے لوڈ ڈمپر الٹ گیا، 29سالہ ڈرائیور نیچے دب کر جاں بحق’ ریسکیو عملہ نے نعش ڈمپر کے نیچے سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دی۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کوڑے سے لوڈ ڈمپر ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 29سالہ ڈرائیور احسان اﷲ ڈمپر کے نیچے دب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم ڈمپر کے نیچے دب جانیوالا ڈرائیور جانبر نہ ہو سکا اور ریسکیو1122 کی ٹیم نے اس کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں