فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین بابا لطیف انصاری ‘پرویز اقبال بھٹی سابق وائس چیئرمین ‘وسیم پہلوان سابق سٹی چیئرمین ‘جاوید رضا صدر ایگل کرسچین یوتھ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے ایڈیشنل سپر وائزر کو سینٹری ورکر بنانے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے غلط فیصلوں کو واپس لیا جائے ۔ بابا لطیف انصاری نے کہاکہ کمپنی نے 13سو پچا س ملازمین کو ایک پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کر دیا ہے ۔انہوں نے ملازمین کے پانچ ماہ کے واجبات بھی ادا نہیں کئے ۔11نومبر کو ان ورکرز کو پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کیا جارہا ہے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 12نومبر سے احتجاج کا سلسلسہ شروع کر دیا جائے گا۔
4