69

FWMCکے سی ای اوعظیم شوکت اعوان تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی عظیم شوکت اعوان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نارووال تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مارچ 2023 سے ستمبر تک کے مختصر دورانئے میں ادارے کیلئے نہ صرف گراں قدر خدمات سرانجام دیں بلکہ کمپنی کے انتظامی امور میں درج ذیل اصلاحات بھی نافذ کروائیں۔1۔ کوڑا کرکٹ کی کم سے کم پیداوار کا اصول متعارف کرواتے ہوئے تھری بن سسٹم لانچ کیا گیا۔2۔ کمپنی کے کنٹریکٹ ملازمین کے سروس سٹرکچر کیلئے پالیسی کے اجرا کیا گیا جسے آئندہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں توثیق کیلئے پیش کیا جائے گا۔3۔ ویسٹ ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر فنڈز قائم کیا گیا جس کے تحت دوران ڈیوٹی ملازمین کے مالی مسائل کے حل کئے جائیں گے۔4۔ عیدالاضحی کے میگا ایونٹ پر پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف شہریوں کے دل جیتے بلکہ پنجاب بھر کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں ایف ڈبلیو ایم سی کو ایک نمایاں مقام حاصل ہوا۔5۔ عرصہ دراز سے محکمے پر بوجھ بننے والے کام چور ملازمین کو گھر بھیجا گیا۔6- ویسٹ ورکر کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کیلئے تین مرتبہ ریٹینا بیسڈ حاضری کا نظام متعارف کیا گیا۔7- صفائی آگاہی مہم کے بہترین نتائج کیلئے مخصوص برانڈنگ کے حامل پہلی مرتبہ پورٹیبل ماڈل کیمپس متعارف کروائے گئیاس حوالے سے عظیم شوکت اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے تاہم کسی بھی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے انصاف، خلوص نیت اور نیک نیتی سے کام کو جاری رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ بطور افسر ہر پوسٹ پر اپنی تمام صلاحیتں بروئے کار لاتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والا ہی کامیاب افسر سمجھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں