GCوومن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے جی سی وویمن یونیورسٹی مدینہ ٹائون روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا’ شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے لگیں’ خستہ حال سڑک اور جگہ جگہ کھڈے پڑنے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہونے لگا’ چھٹی کے وقت جی سی وویمن یونیورسٹی کی طالبات کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا’ بارش اور سیوریج کے پانی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے طالبات گندے پانی میں سے گزرنے پر مجبور ہو گئیں’ سوساں روڈ اور جڑانوالہ روڈ تا جی سی وویمن یونیورسٹی تک روڈ کی ابتر صورتحال سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے’ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے جی سی وویمن یونیورسٹی روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے انتہائی مصروف ترین روڈ کا خود وزٹ کریں اور شہریوں اور طالبات کو اس اذیت سے نجات دلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں