37

GHQحملہ کیس ،عمران خان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

راولپنڈی (بیوروچیف) سانحہ 9مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر ہوگئی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، کیس میں مزید 10ملزمان نے عدم ثبوت کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔بعدازاں راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم کی کارروائی چوتھی بار موخر ہو گئی۔کیس میں عمران خان سمیت 143سے زائد ملزمان نامزد ہیں جبکہ ذوالفقار بخاری، شہباز گل سمیت 23ملزمان اشتہاری ہیں، نامزد ملزمان پر بیرون ممالک جانے پر پابندی بھی عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں