GPDمیں بہتری ،کاروباری ماحول سازگار قرار

کراچی (بیوروچیف) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ایڈی بی کی رپورٹ کیمطابق پاکستان کی جی ڈی پی2025ء کیلئے2.7فیصد سے بڑھاکر3.0کردی گئی، گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کیمطابق بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی،رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے،2025-26 کی گروتھ میں بھی بہتری،کاروباری ماحول سازگارقرار دیا گیا، جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقراررہی۔، رپورٹ کیمطابق پرائیویٹ سیکٹرکریڈٹ اورکھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا،سرمایہ کاری اور انڈسٹری میں ریکوری سے ترقی کارجحان جاری ہے،بیرونی طلب کمزور،تجارت میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں