81

Highest Fuel Selling Service Station Of Pakistan کا اعزاز برقرار

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)کینال ایکسپریس وے 204چک پل کے نزدیک واقع بابو پٹرولیم کا Highest Fuel Selling Service Station Of Pakistan کا اعزاز برقرار’ 2023ء کا خصوصی ایوارڈ بھی بابو پٹرولیم کے نام ‘ تفصیلات کے مطابق معیار اور مقدار کے حوالے سے منفرد پہچان رکھنے والے بابو پٹرولیم کی انتظامیہ نے سال 2023ء میں بھی ملک بھر میں ٹوٹل فیول سب سے زیادہ فروخت کیا جس پر انہیں 2023ء کا بیسٹ ایوارڈ دیا گیا اس حوالے سے ٹوٹل پاکستان کے کنٹری ہیڈ مسٹر آصف اقبال خصوصی طور پر بابو پٹرولیم پر تشریف لائے جنہوں نے بابو پٹرولیم کے سی ای او بابو خالد سعید ‘ ڈائریکٹرز بابو امجد سعید’ حافظ امان اللہ سرور’ حافظ عطاء اللہ سرور اور حافظ احسان اللہ سے ملاقات کی انہیں 2023ء کا بیسٹ ایوارڈ جیتنے پر خصوصی شیلڈ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں