HSFتنظیم کا جان بچانے والے طبی سامان کاعطیہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہارٹ سیورز فائونڈیشن (HSF)نے ایک بار پھر دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت 33لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جان بچانے والا طبی سامان عطیہ کیا۔عطیہ کئے گئے سامان میں 13مستقل پیس میکرز، 30ایس سی بیلونز، 3بائی پولر لیڈزاور مختلف جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔یہ سامان باضابطہ طور پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم اختر کو جنرل سیکرٹری ہارٹ سیورز کاشف فاروق نے ان کے حوالے کیا۔اس موقع پر مینجر اسما مزمل اور فائونڈیشن کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔پیس میکرز مختلف مخیر حضرات کے تعاون سے فراہم کئے گئے جنہوں نے ہارٹ سیورز کے ساتھ مل کر غریب اور مستحق امراض قلب کے مریضوں کی خدمت کے جذبے کو آگے بڑھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں