44

ICB کے سیکرٹری کے اثاثوں کی مالیت منظرعام پر آگئی

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ 36 سالہ جے شاہ نے خاصی چھوٹی عمر میں اپنے آپ کو منوایا ہے۔ وہ کرکٹ کی دنیا میں نمایاں عہدے پر فائز کم عمر ترین شخصیت ہیں۔جے شاہ یکم دسمبر سے چیئرمین آئی سی سی کا منصب سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا پر جے شاہ کے معاوضے اور اثاثوں کی مالیت کی تفصیل سامنے آئی ہے۔ جے شاہ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 124 کروڑ بھارتی روپے ہے۔جے شاہ کرکٹے کے اداروں کے علاوہ ٹیمپل انٹرپرائز سے بھی آمدنی وصول کرتے ہیں۔ وہ اس کمپنی میں ڈائریکٹر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ عہدیداروں کو تنخواہ کے بجائے یومیہ الاؤنس دیتا ہے۔ یہ الاؤنس 40 تا 80 ہزار بھارتی روپے ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں