2

ICCکا مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ کیلئے یکساں انعامی رقم کا اعلان

دبئی(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے ماہ ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم بڑھا کر ریکارڈ 79 لاکھ 60 ہزار ڈالر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بیان میں کہا کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی مجموعی انعامی رقم 7.96 ملین ڈالر ہوگی، جس میں فاتح ٹیم کو 2.34 ملین ڈالر ملے جو2023کے ٹورنامنٹ میں چمپیئن آسٹریلیا کو ملنے والے رقم سے 10 لاکھ ڈالر زیادہ ہوگی۔قبل ازیں بھارت کی مردوں کی ٹیم کو رواں برس منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ میں 2.45 ڈالر کی انعامی رقم ملی تھی اور مینز ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 11.25 ملین ڈالر ادا کیے گئے تھے۔آئی سی سی نے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین کرکٹ کو ترجیح دینے کی حکمت عملی کو اپنانا اور 2032 تک اس کو مزید فروغ دینا ہے اب ٹیموں کو یکساں پوزیشن پر رہنے والی ٹیموں کو مساوی رقم ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں