ICC نے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا

لاہور (بیورو چیف) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔صاحبزادہ فرحان کوفروری میں غیرمعمولی کارکردگی پرپلیئر آ ف دی منتھ قرار دیا گیا،صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6اننگز میں ریکارڈ 383رنز بنائے تھے جس میں 2سنچریاں بھی شامل تھیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد دی،اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر ہے،اعزاز حاصل کرنا صاحبزادہ فرحان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے،امید ہے کہ صاحبزادہ فرحان اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں