ICC نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

دبئی (سپورٹس نیوز) آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان مقرر کی گئی ہیں، ٹیم میں چار ممالک کی کھلاڑی شامل ہیں۔پاکستان کی منیبہ علی، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ بنگلا دیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، عالیہ علین اور شنیل ہنری ٹیم میں شامل ہیں۔سکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر بھی ٹیم کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ بنگلا دیش کی رابعہ خان ریزرو پلیئر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں