ICC ویمنز ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم بڑھا دی گئی

دبئی(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالرز (پاکستانی روپوں میں 3 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔یہ انعامی رقم 2022 کے ویمنز ورلڈکپ ایڈیشن میں پیش کی گئی 3.5 ملین ڈالرز کی انعامی رقم سے 297 فیصد زیادہ ہے۔ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالرز (پاکستانی روپوں میں ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد) اور رنر اپ کو 2.24ملین ڈالرز (پاکستانی روپوں میں 63 کروڑ روپے سے زائد)ملیں گے۔پانچویں اور چھٹی پوزیشن والی ٹیموں کو فی کس سات لاکھ ڈالرز، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن والی ٹیموں کو 2 لاکھ 80 ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں