ICC ٹوئنٹی رینکنگ’ صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی بلے باز صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل رائونڈر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق 294 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ صائم ایوب پہلے نمبر پر آگئے ہیں، وہ زمبابوے کے سکندر رضا کی تنزلی کے بعد پہلی پوزیشن حاصل میں کامیاب ہوئے۔صائم ایوب نے اس سے قبل اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نمبر ون آل رائونڈر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ محمد نواز آل رائونڈر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔بھارت کے ابھیشیک شرما ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ فل سالٹ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ صاحبزادہ فرحان کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ چوتھے سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے معروف اسپنر ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بالنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، وہ آٹھویں پوزیشن سے چوتھی پوزیشن پر آئے ہیں۔ جبکہ محمد نواز 2 درجہ ترقی کے بعد 11 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں بدستور چھٹی پوزیشن برقرار ہے، بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔، ون ڈے بالنگ رینکنگ میں ابرار احمد نویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں