ICC کی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری’ ابھیشک شرما پہلے نمبر پر برقرار

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں مختلف ملکوں کے بلے بازوں نے نمایاں کارکردگی کے باعث اہم پوزیشنیں حاصل کی ہیں جبکہ بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 21 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔بھارت کے ایشان کشن نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 25 گیندوں پر 52 رنز اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 18 گیندوں پر 39 رنز بنائے جس کے بعد وہ انگلینڈ کے فل سالٹ اور پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے۔انگلینڈ کے بلے باز فل سالٹ اور پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی رینکنگ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور دونوں کھلاڑی حالیہ عرصے میں اپنی ٹیموں کے لیے اہم اننگز کھیلتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں