لاہور (بیوروچیف) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی سہولت کے لئے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا۔اس حوالے سے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بیرون ملک ایڈمیشن، سکالرشپ، ویزہ، جاب اور امیگریشن کے لئے اپلائی کرنے والوں کو خصوصی سہولت حاصل ہوگی۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء کا سسٹم نئے فیچرز کے ساتھ اپ گریڈ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لے لی گئی۔ چھوٹی دفعات، دشمنیوں اور جھوٹے پرچوں سے پریشانی کے شکار شہریوں کو اس اقدام سے خصوصی سہولت حاصل ہوگی۔ جبکہ پولیس تفتیش اور عدالتوں سے بے گناہ قرار ہونے والے شہریوں کا تفصیلی ریکارڈ کریکٹر سرٹیفیکیٹ میں درج کیا جائے گا۔
45