اسلام آباد(بیوروچیف)آئی ایم ایف کی جانب سے فنڈ پروگرام کی بحالی کے لیے سخت شرائط کے درمیان پاکستان نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنا سفارتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے آئی ایم ایف کو اسلام آباد کے ساتھ نرم رویہ دکھانے پر قائل کرے۔ یہ درخواست پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ پر آئے ہوئے امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ایشیا رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کے دوران کی جنہوں نے بدھ کو فنانس ڈویژن میں ان سے ملاقات کی۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے اس ہفتے ڈیٹا کا تبادلہ جاری رکھا لیکن اب تک فنڈ نے اپنی سخت شرائط میں نرمی کے لیے کوئی نرم رویہ نہیں دکھایا۔
33