IMFسے قرض منظوری کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی ،نئی تاریخ رقم

کراچی(بیوروچیف) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 1.2ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70ہزار 514پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا’ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1ہزار 153پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69ہزار 456پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں