فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے مہنگی بجلی اور گیس کے باعث پیداوا ری لاگت میں اضافہ ‘ معاشی زبوں حالی اور مہنگائی میں قدرے اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے حکومتی دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں صورت حال بالکل اس کے برعکس ہے دالیں’ گھی’ آئل’ مرغی کے گوشت سمیت تمام اشیاء خورد و نو ش کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اسکی بنیادی وجوہات پیداواری لاگت میں ا ضا فہ اور حکومت کی عدم توجہی ہے حکو مت کا اس ضمن میںکوئی کنٹرو ل نہیں ہے صرف میڈیا پر مہنگائی میں کمی کے زبانی کلامی دعوے کر کے قوم کو مطمئن کرنیکی ناکام کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اصل حقائق یہ ہیں کہ عوام کی قوت خرید تقریباً ختم ہو گئی ہے۔
2