39

IMFپی ٹی آئی کی سیاسی خواہشات پوری نہیں کریگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انسانی حقوق پنجاب کے وزیر اور مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ کے صوبائی صدرسردارخلیل طاہر سندھو نے امریکہ میں آئی ایم ایف اور ورلڈبنک کے سامنے پی ٹی آئی کے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کومعاشی سازش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پلاننگ پرآئی ایم ایف کی پاکستان ک ے ساتھ ہونے والے معاشی معاملات کوثبوتاژکرنے کی ناکام کوشش ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے آئی ایم ایف پی ٹی آئی کی سیاسی خواہشات پوری نہیں کرے گا۔وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں حکومت معاشی استحکام اورپاکستان کوخوشحال بنانے میں کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرملک اورقوم کی بہتری کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ میثاق معیشت چاہتی ہے جبکہ سنی اتحادکونسل واحدجماعت ہے جوبانی پی ٹی آئی کے ایجنڈے پرچل رہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ کسی سے بھی مشروط مفاہمت نہیں کی جاسکتی۔پی ٹی آئی کی سیکنڈقیادت اپنے بانی سمیت 9مئی کے واقعہ میں ملوث ملزموں کورہاکرنے کی شرط پرمفاہمت چاہتی ہے مگرایساکسی صورت نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اور وزیراعظم میاں شہبازشریف پارٹی قائد میاں نوازشریف ویژن کے مطابق غریب عوام کومہنگائی کی مشکلات سے نکالنے اورانہیں زیادہ سے ز یادہ ریلیف دلانے میں عملی طورپراقدامت کررہے ہیں۔ وفاقی اورپنجاب حکومت کا76 ارب روپے کا پیکج سے احساس محرومی ختم ہوگا اس کے باوجودحکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈربھی اپناکرداراداکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں