IMFکا اخراجات پر سخت کنٹرول کرنے پر زور

اسلام آباد (بیوروچیف)آئندہ وفاقی بجٹ پر ورچوئل تکنیکی سطح کی بات چیت شروع ہوچکی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم اایف) کا اندازہ ہے کہ پاکستان کی مجموعی آمدنی اگلے مالی سال میں تقریبا 200 کھرب روپے تک پہنچ جائے گی، جو اس وقت کے 170کھرب 800ارب روپے کے تخمینے سے زیادہ ہے، آئی ایم ایف نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول پر زور دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ویڈیو لنک پر 3 دن کی تکنیکی بات چیت کے بعد بجٹ کی تکمیل پر پالیسی سطح کی رسمی بات چیت پیر (19مئی) کو شروع ہوگی، اور جمعہ (23مئی) تک جاری رہے گی، آئی ایم ایف کے اسٹاف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان اگلے سال کے بجٹ اقدامات اور میکرو اکنامک فریم ورک پر معاہدے کے نتیجے میں 2جون کو وفاقی بجٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں