IMFکی شرائط ،بجٹ سسٹم میں اصلاحات کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)آئی ایم ایف شرائط کے تحت بجٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئی ایم ایف وفد بجٹ کی تیاریوں اوراصلاحات کا جائزہ لینے جلد پاکستان آئے گا۔حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مالی نظم و ضبط بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا، بجٹ فیصلوں میں تاخیرکم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،حکام وزارت خزانہ کے مطابق نئے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تجاویزپر کام جاری ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق پارلیمانی منظوری کے بغیر اضافی گرانٹس کے اجرا پرپابندی کا عمل جاری ہے۔ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس فعال کر دیا گیا، بار بار بجٹ میں تبدیلیاں روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومتی اخراجات اور بجٹ میں ہم آہنگی بہتر ہوگی حکومت نے بجٹ بنانے کا طریقہ مزید شفاف بنانے کی یقین دہانی کرا دی۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی ہنگامی فنڈ رکھا جائے گا، رواں مالی سال اس مد میں 300ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔وزارت خزانہ کے متعلقہ دفاتر کو بجٹ اصلاحات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں