57

IMF بجلی پر عائد سبسڈی مکمل ختم کرنے پر بضد

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین پاور سیکٹر سبسڈیز، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے ہدف اور جی ایس ٹی کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں، تکنیکی سطح کے مذاکرات میں دو روز کی توسیع کر دی گئی’ پالیسی سطح کے مذاکرات ایک روزکیلئے موخرکردیئے گئے،اب پیر کے بجائے کل منگل سے شروع ہونے کا امکان ہے،پاورسیکٹرسبسڈی،پٹرولیم لیوی سمیت بعض معاملات پراتفاق رائے نہ ہوسکا،پاکستان کی آئی ایم ایف ٹیم کوقائل کرنیکی کوششیں ‘ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کا تکنیکی سطح کے مذاکرات جمعہ تک شیڈول تھے لیکن بعض معاملات پر مزید غور کیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں توسیع کردی گئی تاکہ پالیسی سطح کیمذاکرات میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے’ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم نے بجلی پر عائد سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے ، تمام مصنوعات اور اشیا پر جی ایس ٹی کو 17فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کرنیکا مطالبہ کیا ہے’ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین بعض معاملات پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے ،پاکستان نے مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے مختلف متبادل تجاویز پیش کی ہیں ، آئی ایم ایف نیبرآمدی شعبے کو بجلی پر دی گئی’ سبسڈی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہیتاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے 952ارب روپے کے گردشی قرضے میں کمی لائی جاسکے ، حکومت بجلی کی قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف ٹیم کو قائل کرنے کی کوشش میں ہے’ سبسڈی کے حوالے سے دونوں ٹیموں نے اصولی اتفاق کر لیا ہے اور بنیادی خسارے کو کم کرنے کیلئے پاکستانی حکام نے تیاری کر لی ہے اور نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کے تحت اضافی سبسڈی کی رقم کو کم کر کے 605ارب روپے تک کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں