31

IMF سے معاہدہ نہیں ہور ہا ‘ چین ڈیفالٹ سے بچائے گا ‘ شہباز شریف

کراچی(بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )سے معاہدہ نہیں ہورہا،چین پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچائے گا۔کراچی میں صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہورہا،چین پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچائے گا،چین قرضے رول اوورکرنے کیلئے تیارہے ، جس سے آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونے کے باوجود پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم پرکڑی شرائط لگائیں، تاہم تمام شرائط پوری کردی گئی ہیں، ہماری خواہش ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،چیئرمین ایف بی آرسے سخت ناراض ہوں،لیکن جب تک سیاسی استحکام نہ ہوکسی ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ چین نے اپناکمرشل قرضہ بھی رول اوورکیا، دوست ممالک کی خواہش ہے کہ پاکستان ترقی کرے، دوست ممالک آج بھی ہمارے لیے اچھے جذبات رکھتے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے توڑدیا،ہم نے حکومت سنبھالی توایسانہیں تھاکہ مہنگائی نہیں تھی،بلکہ مہنگائی عروج پر تھی،ملک میں ایک سال سے سیاسی عدم استحکام تھا اب بھی ہے،تیل کی بڑھتی قیمتوں نے مہنگائی میں مزید اضافہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سال تاریخ کاسب سے بڑاسیلاب آیا،اس نے تباہی مچادی،وفاق نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے100ارب روپے کاحصہ ڈالا،صوبائی حکومتوں نے عوام کی بحالی کیلئے اربوں روپے خرچ کیے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کارپاکستان کیلئے اپنا سرمایہ رسک لیکر لگاتے ہیں،سرمایہ کاروں کوپاکستان کاسفیرسمجھتاہوں،چیئرمین ایف بی آرسے سخت ناراض ہوں،لیکن جب تک سیاسی استحکام نہ ہوکسی ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔انہوں نے سوال کیا کہ 9مئی جیساکبھی کسی نے وحشیانہ عمل کیا؟ 9مئی کووہ ہواجودشمن سوچ بھی نہیں سکتاتھا۔دریں اثنا وزیر اعظم سے یواے ای کے قونصل جنرل نے ملاقات کی ،وزیراعظم یواے ای کے قونصل جنرل سے گرم جوشی سیملے، اورتعاون پرشکریہ اداکیا۔ملاقات میں قونصل جنرل نے کہا کہ یواے ای پاکستانی تاجروں کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں