28

IMF سے معاہدہ ہو گیا’ معاشی صورتحال بہتر ہو جائیگی

فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کے باوجود آئی ایم ایف سے موجودہ حکومت کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اب ملک بھی اللہ کے حکم سے ڈیفالٹ نہیں ہو گا بلکہ اب جلد ہی معاشی صورتحال بھی بہتر ہو جائے گی مگر اس بات کا دکھ عمران خان کو بہت ہوا اور جب سے آئی ایم ایف سے حکومت کا معاہدہ ہوا ہے تو تب سے لیکر اب تک پوری پاکستان تحریک انصاف صف ماتم بچھا کر بیٹھ چکی ہے انکی دن رات یہ کوشش تھی کہ خدانخواستہ پاکستان معاشی طور پر ڈیفالٹ کر جائے مگر اللہ نے ان کو مایوس کر دیا انکی گھٹیا سوچ کی وجہ سے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں