41

IMF کا حکومت سے مطالبہ

اسلام آباد(بیوروچیف)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ خوراک ، دواوں اور پٹرولیم مصنوعات اور اسٹیشنری سمیت متعدد اشیا پر 18فیصد جی ایس ٹی نافذ کریں ،ایف بی آر جی ایس ٹی کی شرح مربوط بنائے ۔ عالمی فنڈ نے پانچویں شیڈول کے خاتمے، چھٹے شیڈول کے تحت پابندی سے چھوٹ اور کم شرحیں ختم کرنیکی بھی سفارش کردی۔ اگر تمام سفارشات کو مان لیا جاتا ہے تو گندم، چاول، دالیں، اسٹیشنری اشیا، پی او ایل مصنوعات اور کئی دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے ایف بی آر کو کئی درجن اشیا کو جنرل سیلز ٹیکس کی 18 فیصد کی معیاری شرح میں لانے کی سفارش کی ہے جن میں غیر پروسیس شدہ خوراک، اسٹیشنری اشیا، ادویات، پی او ایل مصنوعات اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں