59

IMF کا پاکستان معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (بیوروچیف)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا۔آئی ایم ایف کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کو اب بھی چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو دیرپا شرح نمو کے لیے سیاسی مشکلات سے نمٹنا ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے پروگرام کی کامیابی کے لیے بات چیت جولائی میں کی گئی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ آئندہ ماہ اپریل میں ختم ہو جائے گئی، نئے قرض پروگرام کے لیے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پاکستان کو نئے پروگرام سے کتنا فنڈ ملے گا اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا،آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات، ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنے، بجلی کی ٹرانسمیشن، ترسیل کے نظام کو بہتر کرنے اور توانائی کے شعبے میں بروقت ایڈجسٹمنٹ پر بھی زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں