31

IMF کا PTIکو الیکشن کی ضمانت دینے سے انکار

اسلام آباد(بیوروچیف)چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بدلے آئی ایم ایف سے پاکستان میں وقت پر انتخابات کی ضمانت مانگ لی۔ آئی ایم ایف نے ضمانت دینے سے انکار کردیا ۔ کہا کسی ملک کے معاملات میں ایک حد سے زیادہ دخل اندازی نہیں کرسکتے ۔ زمان پارک لاہور میں آئی ایم ایف کے وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ آئی ایم ایف نے الیکشن کی ضمانت مانگنے کے چیئرمین پی ٹی آئی کے سوال پر کہا قرض پروگرام ڈیزائن ہی ایسیکیا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، تاہم کوئی ضمانت نہیں دے سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں