36

IMF کی شرائط ‘بجلی مزیدمہنگی ‘ منی بجٹ پیش کرنے پر غور

کراچی ‘ اسلام آباد (بیوروچیف)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی قرض کے ساتھ مزید شرائط کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے ایک اور منی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض منظوری کیساتھ ہی دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کے سامنے مزید شرائط رکھ دیں۔ علاوہ ازیں حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں4 روپے96پیسے تک فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے ‘بنیادی ٹیرف میں اضافے سے فی یونٹ بنیادی ٹیرف29روپے78پیسے ہوجائے گا جبکہ کراچی والوں پر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے)کی مدمیں اضافی بوجھ بھی ڈالاگیاہے نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا’ ایک ماہ کیلئے فی یونٹقیمت میں 1روپے 44 پیسے کا اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کراچی والوں کو بنیادی ٹیرف میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایف سی اے بھی اداکرنا پڑیگا۔نیپراکے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 24-2023 کیلئے کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھنے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں