42

IMF کی شرائط تسلیم کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا

فیصل آباد (پ ر) تاجر برادری نے بڑھتی ہوئی مہنگائی ‘ غربت اور بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کئے جانے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اس سلسلہ میں سٹی کلاتھ بورڈ (رجسٹرڈ) کے صدر شیخ امجد عقیل’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ وقت میں ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بتدریج ختم ہو رہی ہیں آٹا’ چینی’ دالیں’ چاول’ گھی ‘ عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں موجودہ حکمران مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اشیاء ضروریہ کے نرخوں کے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہے تاجر برادری آئی ایم ایف کے ایماء پر بجلی’ گیس ‘ پٹرولیم مصنو عا ت نرخوں میں مجوزہ اضافہ کی مذمت کرتی ہے بجلی نر خو ں میں اضافہ کے بعد مہنگائی بڑھے گی اور تجارتی سر گر میاں بری طرح متاثر ہوں گی۔ موجودہ وقت میں تاجر برادری بھی اضطراب کا شکار ہے حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں