IMF کی پاکستان میں معاشی اصلاحات کی تعریف (اداریہ)

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے پروگرام کے تحت اصلاحاتی کوششوں نے معیشت کو مستحکم کرنے اور اعتماد بحالی میں مدد دی ہے۔ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے بہتر مالیاتی ڈسپلن اور مضبوط بیرونی کھاتوں کا حوالہ دیا ہے، آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز جولی کوزاک نے کہا ہے کہ ای ایف ایف (توسیع شدہ فنڈ سہولت) کے تحت پاکستان کی پالیسیوں نے معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا پاکستان کی مالیاتی کارکردگی مضبوط رہی’ پاکستان کا موجودہ بنیادی مالیاتی سرپلس مالی سال 2025ء میں جی ڈی پی کا 1.3فی صد رہا جو کہ پروگرام کے اہداف کے عین مطابق تھا، مہنگائی کافی حد تک قابو میں رہی اور پاکستان نے مالی سال 2025 میں 14سال کے بعد پہلی بار کرنٹ اکائونٹ سرپلس حاصل کیا شاید یہ بات بھی نمایاں کرنا ضروری ہے کہ حال ہی میں گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ شائع کی گئی جس میں اصلاحات کیلئے تجاویز شامل ہیں۔ ان تجاویز میں ٹیکس پالیسی ڈھانچے کو سادہ بنانا’ پبلک پریکیورمنٹ کے عمل میں سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا اور ایسیٹ ڈکلیئریشن میں شفافیت کو بہتر بنانا شامل ہے جولی کوزاک نے کہا کہ پاکستان بدستور ای ایف ایف کے انتظامات کے تحت کام کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عملے (سٹاف) کی ایک ٹیم سے توقع ہے کہ وہ 25فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ ای ایف ایف کے تحت تیسرے جائزے اور آر ایس ایف کے تحت دوسرے جائزے پر بات چیت کی جا سکے آئی ایم ایف کی ٹیم جائزے کے لیے پاکستان آئے گی اور مقرر کردہ معیارات اور اہداف پر کارکردگی کا تخمینہ لگایا جائے گا پاکستان اپنے 7ارب ڈالرز کے ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلیٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت شرائط پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ممالک کے گہرے اقتصادی مسائل اور درمیانی مدت کے بیلنس آف پیمنٹس کے مسائل اور درمیانی مدت کے بیلنس آف پیمنٹس کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں معاشی اصلاحات کی تعریف خوش آئند ہے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز نے معاشی اصلاحات کو سراہا اور چند روز تک آئی ایم ایف کی ٹیم کے دورہ پاکستان بارے آگاہ کیا انہوں نے مہنگائی میں کمی مالی سال 2025ء میں 14سال بعد پہلی بار کرنٹ اکائونٹ سرپلس حاصل کرنے کی بھی تعریف کی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت پاکستان نے اپنی پالیسیوں سے معیشت کو مستحکم کیا جو اہم کامیابی قرار دیا ہے جس کا کریڈٹ وفاقی حکومت کو جاتا ہے وزیراعظم شہباز شریف’ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی کوششوں سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا اور بتدریج معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے بیرونی سرمایہ کاری میں بھی بہتری آ رہی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے درست سمت پر گامزن کیا جو بڑی کامیابی ہے تاہم ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے وزیراعظم نے اقتدار میں آتے ہی اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ آئی ایم ایف سمیت قرض دینے والے دیگر عالمی اداروں کو بائے بائے کہنا ترجیح ہے اﷲ کرے وزیراعظم ملک کو بیرونی قرضوں سے ملک کی جان چھڑا دیں اگر ایسا ہوا تو یہ ملک وقوم کی سب سے بڑی خدمت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں