36

IMF کے مطالبے پر ایکسپورٹرز کیلئے بجلی مزید 12روپے یونٹ مہنگی

اسلام آباد (بیوروچیف)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)شرائط پر عملدرآمد کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے برآمدی شعبے کیلئے بجلی 12.13روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔کسانوں کیلئے بجلی 3.60روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر65ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی گئی۔نیپرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔نیپرا نے کہا کہ برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں