IMF کے مقروض رہیں گے توکبھی خود مختار نہیں ہوسکیں گے

نارووال (نامہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان کا خواب دیکھا گیا، پاک و ہند کے پسے ہوئے مسلمانوں نے 7 سال میں پاکستان بنا دیا، ڈاکٹروں نے قائد اعظم سے کہا آپ جدوجہد نہ کریں آپ کی صحت ٹھیک نہیں رہتی، قائد اعظم نے ڈاکٹرز کو کہا میری جان لیوا بیماری کے حوالے سے کسی کو پتہ نہ لگے۔مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اس کے بعد پاکستان بنانے کی جدوجہد تیز کر دی،قائد اعظم نے اپنی بیماری کی حالت میں حصول پاکستان کی جدوجہد کو منزل تک پہنچایا، قائد اعظم نے اپنی زندگی کو دا ئوپر لگا کر پاکستان بنایا، ہمیں بھی قائداعظم جیسی محنت اورجدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط دفاع کا حامل ملک ہے، ہم نے ترقی کی ہے لیکن رفتار کم تھی ،جسے تیز کرنا ہے،مئی میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں ثابت کیا ہم کتنے چوکس ہیں،پاکستان دفاعی صلاحیت کا پوری دنیا پر سکہ جم گیا،اسرائیل اسلامی ممالک کے خلاف سازش کر رہا ہے،ہم پر بھارت اور اسرائیل نے مل کر حملہ کیا تھا ۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی ایک نعمت اور تحفہ ہے، ہمیں اپنے بززگوں کی طرح محنت کرکے مزید کامیاب ہونا ہے،ہمیں سب سے بڑا چیلنج معیشت کو ٹھیک کرنا ہے،اگرآئی ایم ایف کے مقروض رہیں گے توکبھی خود مختار نہیں ہوسکیں گے،ذوالفقار بھٹو،جنرل ضیاء ،غلام اسحاق اورنواز شریف نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں