ITBA ٹین پن باؤلنگ لیگ 8مارچ سے شروع

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی ٹی بی اے رمضان ٹین پن باؤلنگ لیگ8 مارچ سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون، اسلام آباد میں شروع ہوگی،لیگ کا افتتاح پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے’اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دانیال الرحمن نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور لیگ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ لیگ کے میچز رات ساڑھے نو بجے شروع ہونگے، لیگ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ ہونگے،جو لیگ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں