24

JUIاورPTIمیں رابطے بحال

اسلام آباد(بیوروچیف)ذرائع سے منظر عام پر آنے والی خبروں کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کرلیا اور ان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دیئے جائے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں اگر یہ بات درست ہے تو بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ ہنگامی طور پر یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد کیا گیا جو پی ٹی آئی کے بانی کے دل میں اتر گئی ہو۔ یادش بخیر مولانا فضل الرحمان موجودہ اسمبلی کو مصنوعی، غیر حقیقی قرار اور دھاندلی سے کامیابی حاصل کرنے والے ارکان کی اسمبلی قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کرتے آئے ہیں اور اس کی افادیت اور مقصدیت پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔ اچانک اسمبلی میں شرکت کرکے انہوں نے ایوان کو سرپرائز دیا۔ ان کی آمد کا مقصد کا ان کی تقریر کی جزیات اور تفصیلات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے قدرے ملفوف اور گرفت میں نہ آنے والے جملوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت اور اس کے بانی کیلئے نرم گوشہ رکھنے کا اظہار بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کی تقریر کے حوالے سے جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے رہنماوں کا یہ کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں