KCRشاہ لطیف ٹرین ریلوے انتظامیہ کے حوالے

کراچی( بیوروچیف) پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی ٹرین ”کے سی آر +شاہ لطیف” دوبارہ ریلوے انتظامیہ کے حوالے ۔ پاکستان ریلویز نے ”کے سی آر +شاہ لطیف” ٹرین کا انتظامی کنٹرول واپس لے لیا ہے۔ سرکاری لیٹر نمبر 573-KAC/6-KCR/Vol-1/2021کے مطابق، ایم/ایس ایس جمیل اینڈ کمپنی کے تین سالہ معاہدے کی مدت 9جنوری 2022سے 8جنوری 2025تک تھی، جو مکمل ہو چکی ہے۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، 9جنوری 2025 سے یہ ٹرین دوبارہ ریلوے انتظامیہ کے تحت تجارتی بنیادوں پر اپنی خدمات فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں