KMاور ارشد سنٹرز پر نصب بڑے سائن بورڈ شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ارشد سنٹر اور K.M سنٹر پر لگے بڑے سائز کے سائن بورڈز شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے’ قبل ازیں بڑے سائن بورڈز گرنے سے لوگوں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں’ ضلعی انتظامیہ ان سائن بورڈز کو اتارنے اور مناسب سائز کے سائن بورڈز لگانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے، شہری حلقوں کا پُرزور مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے معروف علاقہ لاری اڈہ روڈ پر میاں محمد ٹرسٹ ہسپتال کے قریب واقع K.M سنٹر اور ارشد سنٹر پر لگے بڑے بڑے سائز کے سائن بورڈ کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے۔ بالخصوص بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے سے مذکورہ جگہوں پر لگے بڑے سائن بورڈز گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر دکانداروں کو چھوٹے سائز کے مناسب سائن بورڈز لگانے چاہیے، اب جبکہ فیصل آباد بھر میں دکانوں پر لگے سائن بورڈز اتروا کر ایک ہی سائز اور ڈیزائن کے چھوٹے سائن بورڈز لگائے جا رہے ہیں جس کا عوامی حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے۔ اس لئے یہ بیحد ضروری ہے کہ K.M سنٹر اور ارشد سنٹر پر جو بڑے بڑے سائن بورڈز نصب ہیں ان کو بھی فوری طور پر ہٹایا جائے اور وہاں پر چھوٹے اور ایک ہی ڈیزائن کے منطور شدہ سائن بورڈ لگائے جائیں اس سے شہر کی خوبصورتی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو تقویت ملے گی اور لوگوں کو درپیش خطرات کا خاتمہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں