KPحکومت رمضان پیکیج کی امدادی رقم کی تقسیم میں ناکام

پشاور(بیوروچیف) تحریک انصاف کی حکومت 15رمضان گزرنے کے باوجود مستحق افراد میں رمضان سپورٹ پیکج کی امدادی رقم تقسیم کرنے میں ناکام ہوگئی۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے صوبے میں 10لاکھ 34ہزار افراد کو فی کس12ہزار500روپے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے باوجود ابھی تک مستحق افراد میں رقم تقسیم نہیں ہو سکی۔دوسری جانب اپوزیشن الزام لگا رہی ہے کہ سرکاری فنڈز تحریک انصاف کے ورکرز میں تقسیم کیے جا رہے ہیں جس کیلئے فہرستیں منتخب اراکین اور تحریک انصاف کے عہدیدار مرتب کررہے ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبائی کابینہ کے 11فروری 2026کے اجلاس میں Ramzan Support for Low-Income Households, KP Perspective, 2026 کی منظوری دی تھی جس کے تحت مجموعی طور پر تقریبا 12 ارب 83 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔ محکمہ خزانہ نے 10 ارب روپے بطور گرانٹ اِن ایڈ اور 2 ارب 83 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار روپے بطور سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔ادھر وزیر اعلی کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز بروقت جاری کیے گئے اور ادائیگیوں میں تاخیر صرف انتظامی ڈیٹا انٹری کی سست روی کے باعث ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں