KPحکومت کا پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ

پشاور (بیوروچیف) خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ عالمی بحران کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔صوبائی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات اور سرکاری دفاتر کو ایندھن کے محدود استعمال کی ہدایت کی ہے۔ غیر ضروری سرکاری دوروں اور تقریبات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیاں صرف سرکاری اور ناگزیر امور کے لیے استعمال ہوں گی، ایک ہی کام کے لیے متعدد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاضلاعی اور اندرونی اجلاس زیادہ سے زیادہ آن لائن کرنے اور سرکاری دفاتر میں ایندھن کے استعمال کی مانیٹر نگ کی ہدایت کی گئی۔صوبائی حکومت نے ہنگامی اور ضروری امور تک ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے عالمی تناظر کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال بارے تمام منسلک محکموں،فارمیشنز اور ذیلی دفاتر کو ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق محکمہ خزانہ خیبر پختونخواہ کے مراسلے میں کہا گیا کہ صوبے میں سرکاری امور کی بلا تعطل انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اور بچت پر مبنی اقدامات اختیار کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں