14

KPسے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشتگرد ہلاک

بھکر (نامہ نگار)خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے ، حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔ دونوں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں