2

KPمیں ان ہائوس تبدیلی کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگتے ہی ان ہاس تبدیلی کی پیشگوئی کر دی۔شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 35ایم پی ایز نے علی امین گنڈا پور کو استعفا نہ دینے کا مشورہ دیا تھا، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف منفی پراپیگنڈا کیا گیا، مقتدرہ سے پی ٹی آئی کی سیٹلمنٹ نہیں ہوسکتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب توبہ کر لے تو بھی معافی ملنا مشکل ہے، سہیل آفریدی کو اسلام آباد پر چڑھائی کیلئے لایا گیا، تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے پاس مفاہمت کا مینڈیٹ نہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شہزاد اکبر نے تو میرے خلاف بھی کیس کیا تھا، یہ لوگ بیرون ملک بیٹھ کر پی ٹی آئی کو بدنام کر رہے ہیں، یہ لوگ باہر بیٹھ کر پیسے کما رہے ہیں، پی ٹی آئی نے بیرون ملک سوشل میڈیا چلانے والوں کو کبھی اون نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں