KP میں سستی بجلی کا منصوبہ تاخیر کا شکار

پشاور(بیوروچیف) خیبر پختونخوا حکومت کا اضافی سستی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا جبکہ متعلقہ علاقوں میں اس وقت کوئی بڑا صنعتی یونٹ موجود نہیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اضافی سستی بجلی کی کھپت کے حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے محکمہ صنعت اور محکمہ توانائی کے مابین متعدد اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بجلی کی اضافی کھپت کو یقینی بنانے کے لیے نئے صنعتی زونز قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے کے تحت سپیشل اکنامک زونز سمیت مجموعی طور پر چار نئے صنعتی زونز قائم کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کاٹلنگ میں سپیشل اکنامک زون جبکہ سوات میں ایک نیا اکنامک زون قائم کیا جائے گا، کاٹلنگ میں سپیشل صنعتی زون کیلئے470ایکڑ اراضی کی خریداری کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ اس وقت صوبے میں موجود صنعتوں کو صرف 400 میگا واٹ بجلی درکار ہے جبکہ سستی بجلی کے منصوبوں سے تقریبا 1000میگا واٹ اضافی بجلی حاصل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں