65

KP کابینہ کے نام کہاں سے آئے یہ عمران خان بھی نہیں جانتے

پشاور(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور ایبٹ آباد سے رکن اسمبلی مشتاق غنی نے صوبے میں حکومت سازی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا کی کابینہ کے بیشتر اراکین کے ناموں تک سے واقف نہیں تو پھر انہوں نے کابینہ کے لیے نام کیسے دے دیے ۔مشتاق غنی کا کہنا ہے حکومت سازی کے لیے نام کہاں سے آئے یہ پتا نہیں ہے تاہم عمران خان بیشتر ممبران کو جانتے تک نہیں تو پھر انہوں نے نام کہاں دیے ہوں گے ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ کابینہ کے نام عمران خان نے دیے ۔مشتاق غنی نے بتایا کہ حکومت سازی سے قبل ہی عمران خان نے انہیں بطور خیبر پختونخوا کے اسپیکر نامزد کیا تھا لیکن بعد میں ان کا نام غائب ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں