12

KPKوزیراعلیٰ انتخاب کا شیڈول

پشاور (بیوروچیف) خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کیلئے اجلاس کلکل 13اکتوبر کو صبح 10بجے طلب کیا گیا ہے۔سیکریٹری اسمبلی کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کل دوپہر 3 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے، جس کے بعد انکی فوری اسکروٹنی کی جائیگی ،تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد شام 5 بجے حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وزیراعلی کے انتخاب کے دوران ایوان کی کارروائی براہِ راست میڈیا کو دکھانے کی اجازت دی جائے گی۔اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ اسمبلی ہال اوراطراف میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں